ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملک میں مہلک وباء سے متاثرکی تعداد9 ہزارکے پار،324فوت

ملک میں مہلک وباء سے متاثرکی تعداد9 ہزارکے پار،324فوت

Tue, 14 Apr 2020 12:06:39    S.O. News Service

بیجنگ؍ جنیوا؍نئی دہلی14؍ اپریل (ایس او نیوز؍یو این آئی) عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) کا قہررکنے کا نام نہیں لے رہا ہے -دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیل چکے اس وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد ایک لاکھ15ہزار 611تک پہنچ گئی ہے - اور 1840339/ افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں - دنیا بھر میں اب تک چار لاکھ 21ہزار 286 / افرادصحت یاب بھی ہوچکے ہیں -ہندوستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے -

وزارت صحت کی طرف سے پیر کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک کی 31 ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام ریاستوں میں اب تک 9152 افراد متاثر اور 308 ہلاک ہو چکے ہیں -وہیں اب تک 857 / افراد اس کے انفیکشن سے مکمل طور پر صحت یاب ہوئے ہیں -جان ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کی زد میں آکر سب سے زیادہ اموات امریکہ میں ہوئی ہیں -دنیا کے سپر پاورملک امریکہ میں بھی یہ وبا بڑے پیمانے پر پھیل چکی ہے -یہاں اب تک 555398 / افراد انفکٹیڈ اور 22023 ہلاک ہوئے ہیں - جبکہ 32988 / اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں - ملک میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 796نئے کیس درج کئے جانے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 9152، اور اس وبا سے 35 مزید لوگوں کی موت سے اموات کی تعداد 308تک پہنچ گئی ہے -

ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 9152 کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 71غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں - ابھی تک کورونا وائرس سے متاثر 716/ افراد شفا یاب ہو چکے ہیں - وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 31ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے - کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثر مہاراشٹر میں اب تک 1985/ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 149/ افراد کی موت ہو چکی ہے مہاراشٹرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22/ افراد ہلاک ہوئے اور224 / افراد متاثر ہوئے ہیں - متاثرین کی تعداد کے معاملے میں دوسرے مقام پر دہلی ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 85 نئے کیس درج کئے جانے کے بعد کل 1154 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اس دوران پانچ مزید لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 24ہو گئی ہے - اس کے بعد تمل ناڈو میں سب سے زیادہ 1043/ افراد متاثر ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک اور شخص کی موت کے ساتھ یہاں ہلاک شدگان کی تعداد 11 ہو گئی ہے -راجستھان میں ایک دن میں 104/ افراد متاثر ہوئے ہیں اوریہ تعداد بڑھ کر 804ہو گئی ہے اوراب تک تین افراد نے اپنی جانیں گنوائی ہیں -

وہیں گجرات میں 516/ افراد متاثر ہیں اور 25/ افراد کی موت ہو چکی ہے - گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران گجرات میں 84/ افراد متاثر ہوئے ہیں اور تین مزید لوگوں کی موت ہوئی ہے -مدھیہ پردیش میں بھی متاثرین کی تعداد میں اضافہ دیکھاجارہاہے اوروہاں اتوارکے532لوگوں کے مقابلے میں تقریباً 32مزید متاثرین کے اضافہ کے ساتھ یہ تعداد 564ہو گئی-

ایک دن میں 141 افراد روبہ صحت: مرکزی وزارت صحت نے بتایاہے کہ آخری 24 گھنٹوں میں 796 کورونا کیسز آئے ہیں اور 35 افراد کی موت ہوگئی ہے-وزارت نے ایک راحت افزا خبر بھی دی ہے کہ ایک دن میں 141 افرادصحت یاب ہوئے ہیں -

ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد 36ہو گئی ہے -تلنگانہ میں اب تک 504/ افراد متاثر ہوئے ہیں اورنوافراد کی موت ہوئی ہے۔کیرلا میں 3764لوگ متاثر ہوئے ہیں اوردو لوگوں کی موت ہوئی ہے -ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں 483لوگ متاثرہیں اور5 افراد کی موت ہوئی ہے -جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں 427/ اور کرناٹک میں 232لوگ متاثر ہیں اوران ریاستوں میں بالترتیب 7 / اور6 لوگوں کی موت ہوئی ہے -مرکز کے زیرانتظام جموں وکشمیرمیں متاثرین کی تعداد 245ہے اور 4/ افراد کی موت ہوئی ہے -اس کے علاوہ پنجاب میں 11، مغربی بنگال میں سات، ہریانہ میں 3، جھارکھنڈ میں 2 اور بہار، اڑیسہ،ہماچل پردیش اورآسام میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے -


Share: